سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئر مین محمدیاسین ملک کو5روز بعد رہا کردیا گیا ۔انہیں یکم رمضان المبارک کو گرفتار کیا گیا تھا۔پچھلے برس رمضان کا لگ بھگ پورا مہینہ انہوں نے جیلوں میں ہی گزارا تھا ۔ ان معاملات کو جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کی بیخ کنی سے تعبیر کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ ترجمان نے کہا ہے کہ بار بار کی ان گرفتاریوں نے یاسین ملک کی صحت کو مخدوش بنادیا ہے اور انکی صحت بہت تیزی کے ساتھ گرتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اورا نکی پولیس کو کم از کم ماہ رمضان کریم کے تقدس کا کچھ پاس و لحاظ کرتے ہوئے اپنی انسانیت کش پالیسیاں تبدیل کرنی چاہئیںاور انسانوں کو زیادہ سے زیادہ تکلیف پہنچانے کے اپنے رویے کو بدلنے کی سعی کرنی چاہئے۔