سرینگر// پولیس نے مزاحمتی قیادت کی جانب سے یوم استقلال کے سلسلے میں جمعرات کی شام سے جامع مسجد چلو کی کال پر قدغن لگاتے ہوئے حریت(ع)چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بندجبکہ لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ۔یاد رہے کہ سید علی گیلانی پہلے سے ہی مسلسل خانہ نظر بند ہیں۔حریت(ع)بیان کے مطابق حکومت اور انتظامیہ نے جمعرات کودن کے ایک بجے سے ہی میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر اپنی ہی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے نظر بند کرکے جملہ دینی ، سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد کردیا۔اس دورانلبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کوبھی ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس اور فورسز نے جمعرات بعدِ دوپہران کے گھر کا گھیرائو کیا اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے جب شام کو انہیں چھ بجے سینٹرل جیل منتقل کیاگیا۔ادھر سید علی گیلانی اپنے گھر میں عرصہ دراز سے مسلسل نظر بند ہیں۔ ادھر حریت (گٌ) چیئرمین سید علی گیلانی نے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے سنٹرل جیل منتقل کرنے اور حریت (ع) چیئرمین میر واعظ محمد عمر فاروق کو خانہ نظر بند کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔