Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

یاسین ملک کی نظر بندی ،ہائی کورٹ میں دائر عرضی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2019 12:12 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیخلاف دائر کی گئی عرضی پر ریاستی ہائی کورٹ نے حکومت کو6مئی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے کورٹ بلوال جیل حکام کو یاسین ملک کو مطلوبہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ملک کی والدہ عتیقہ بیگم کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر ہائی کورٹ کے جسٹس رشیدعلی ڈار پر مبنی بنچ نے حکومت کو اعتراضات داخل کرنے کی ہدایت دی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اس سال22فروری کو حراست میں لیاگیا تھااور کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بند رکھاگیا۔6مارچ کو ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا۔پولیس ڈوزئر جس پر ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے دستخط ہیں،کے مطابق یاسین ملک پر الزام ہے کہ وہ1990میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کی ہلاکت اورسابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعیدکی دختر روبیعہ سعید کے اغوامیں ملوث ہیں ۔یہ معاملے عدالت میں فیصلے کیلئے زیرسماعت ہیں۔عرضی گزارکے وکیل امتیازصوفی کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کو  داخلہ سیکریٹری،ضلع مجسٹریٹ سرینگر،ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات،ایس ایس پی سینٹرل جیل کورٹ بلوال،پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج واسپتال جموں اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ  جی ایم سی اینڈ ایچ جموں کے ذریعے نوٹس جاری کیں ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ملک کے نظر بندی کا حکم غیرقانونی،غیر آئینی اور جموں کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ1978کے شقوں کیخلاف ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ حکام نے ملک کو احتیاطی طور نظربندرکھنے میں قواعد ضوابط کالحاظ نہیں رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ نظر بندی غیر قانونی بن گئی ہے۔عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مشاورتی بورڈ کے سامنے پیش نہیں کیاگیا نہ ہی مشاورتی بورڈ میں اس کی سنوائی یانمائندگی کی اجازت دی گئی جو اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ،جو اس نظر بندی کو غیرقانونی بناتی ہے۔عرضی گزار نے کہا ہے کہ مدعی علیہ 2(ضلع مجسٹریٹ سرینگر) نے نظر بندی کے احکامات ایس ایس پی سرینگر کی طرف سے فراہم کئے گئے دیگر مواد اور ڈوزئر کی بنیاد پر جاری کئے ۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ مدعاعلیہ2کے پاس کون سے دیگر مواد پیش کئے گئے جن کا نظر بند کو علم نہیں ہے اور نہ ہی وہ اُسے فراہم کیا گیا۔ ملک نے کہا ہے کہ  اُن کی نظر بندی کی وجوہات جو    حکام نے پیش کئے وہ 10سے30برس پرانے  ہیں جو فرسودہ ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ وجوہات اب نظر بند کی نظر بندی کی وجوہات نہیں بن سکتی ۔عرضی گزار نے کہا ہے کہ نظر بند ریاست کے امن اورطمانت کو درہم برہم کرنانہیں چاہتااور یہ یقین رکھتا ہے کہ کشمیر تنازعہ ،  جس کی وجہ سے ریاست میں امن وامان درہم برہم ہوا ہے،ابھی مستقلا حل نہیں ہوا ہے۔   عرضی گذار نے کہاہے کہ محبوس لیڈر کا مقصد یہ ہے کہ اس تنازعے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ریاست کے عوام امن و امان سے رہ سکیں اور انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عرضی میں بتایا گیا ہے کہ قیدیو کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے اور انہیں ان خیالات کی بنا پر احتیاطی قید میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے ۔مذکورہ قیدی کی حراست سیاسی اغراض کی حامل ہے ۔دریں اثناء عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ یاسین ملک کو 
مناسب طبی خدمات بہم رکھیں ۔عدالت نے کہاکہ اگر مذکورہ قیدی کیلئے جیل احاطے سے باہر کسی سپر سپیشلٹی اسپتال میں علاج و معالجہ کرانا لازم ہو تو اس کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں جبکہ اگلی تاریخ سماعت پر تعمیلی رپورٹ پیش عدالت کی جائے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کشمیر میں جاری گرمی کی تپش کے بیچ دن کا درجہ حرارت ایک بار پھر 34ڈگری کو چھو گیا ، 5جولائی سے بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سیاحتی مقام گلمرگ میں 19سالہ نوجوان نہانے کے دوران تالاب میں گر کر ازجان
تازہ ترین
21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور
برصغیر
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی

July 3, 2025
صفحہ اول

ایل جی کی طرف سے پہلا جتھاروانہ||امر ناتھ یاترا 2025شروع ۔ 4500یاتریوں کا قافلہ وادی پہنچ گیا،وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?