سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی طبیعت کے بارے میں سنیچر شام سے یہ افواہیں گشت کرنے لگی کہ وہ صاب فراش ہوگئے ہیں۔اتوار کو ان افواہوں میں تیزی آئی اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے کشمیر عظمیٰ کو فون کالز موصول ہوئیں جن میں ملک کی خیر و عافیت کے بارے میں جانکاری طلب کی گئی۔لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین خیریت سے ہیں اور انکی صحت و زندگی سے متعلق افواہیں باکل بے بنیاد اور خود ساختہ ہیں جن کا مقصدعوام کے درمیان انتشار پیدا کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یاسین ملک کو9 کے روزسرینگر سینٹرل جیل شفٹ کردیا گیا ہے جہاں وہ ابھی تک قید ہیں۔