سرینگر/جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے گپتا نے جمعہ کو کالعدم لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کی یہ درخواست مسترد کردی جس میں اُن کیخلاف تین دہائیاں قبل کیس کوجموں سے سرینگر ٹرانسفر کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
اس سے قبل ہائی کورٹ نے تین ایئر فورسز اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق اس کیس کو سرینگر سے جموں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔
ملک اس کیس میں ملزم ہے جس کی شنوائی جموں میں چل رہی ہے۔