سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی پر ہڑتال کال اور ترال میں جلسہ منعقد کرنے کے دو روز قبل ہی مزاحمتی خیمے کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے۔ محمد یاسین ملک کو حراست میں لیا گیا اور میرواعظ عمر فاروق کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا،جبکہ سید علی گیلانی کی خانہ نظر بندی بھی جاری رہی۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جمعہ الصبح گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس کی یاسین ملک کو گھر سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے فورا بعد انہیں کو ٹھی باغ تھانے میں منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے پولیس نے شہر خاص کے کئی علاقوں جن میں ڈبہ تل نواب بازار ،صالحہ مسجد ،نواکدل،سید حمید پورہ ،خانیار ،زینہ کدل ،با با ڈیمب شامل ہیں ،میں شبانہ چھاپے ڈالے ،جس دوران قریب ایک درجن نوجوانوں کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں نظر بند رکھا گیاہے۔اہلخانہ سے کہا گیا ہے اُنہیں پیر کے روز رہا کردیا جائیگا ۔