سرینگر/علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعرات کو لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک پر سیفٹی ایکٹ عائد کئے جانے کیخلاف کل یعنی جمعہ کو ہڑتال کی کال دی۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت کے ایک بیان کے مطابق یاسین ملک اور دوسرے افراد پر سیفٹی ایکٹ عاید کیا جانا ظالمانہ اور مذموم اقدام ہے۔
بیان میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ گرفتاریوں کے چکر، جماعت اسلامی پر پابندی اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے کی کوششوں جیسے اقدامات کیخلاف بھر پور احتجاج ہونا چاہئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کل یعنی جمعہ کو مکمل ہڑتال اور نماز کے بعد احتجاج کیا جائے۔