سرینگر/لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے جمعرات کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر جاکر 19ماہ کی ہبہ نثار کی عیادت کی جو فورسز کے ہاتھوں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور اب زیر علاج ہے۔
ہبہ کی آنکھ کے ابھی تک دو آپریشن ہوچکے ہیں۔
ملک نے شوپیان کاپرن کے رہنے والے ہبہ کے والدین سے اُن کی بیٹی کی خیر و عافیت دریافت کی جو25نومبر کو فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھی۔
لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ملک بعد میں مُجہ گنڈ گئے جہاں حال ہی میں تین جنگجو فورسز کے ساتھ ایک معرکے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے ۔