سرینگر//نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ پورے ملک کے دانشوروں اور انسانی حقوق کے حامی یہ جاننا چاہیں گے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آج تک وہ انسانی حقوق حاصل کیوں نہیں ہیں جو ہندستانی آئین کے باب -3 میں شامل ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی جموں و کشمیر میں ایک تخلیقی کردار ادا کرے تاکہ جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو وہ انسانی حقوق مل سکیں، جو پورے ہندستان میں تمام ہندوستانیوں کو حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ 'انڈیا ٹوڈے' چینل کو ان تمام لوگوں کو مطمئن کرنا چاہئے، جو بنیادی حقوق، اظہار کی آزادی، تقریر اور تحریک کے حق سمیت انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔ پچھلے دن کشمیر میں کیا ہوا کہ جب 'انڈیا ٹوڈے' کی ایک کیمرہ ٹیم زبردستی کشمیری لیڈر یاسین ملک کے گھر میں داخل ہوئی۔کیا کشمیر میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کو ہندوستانی آئین میں شہری حقوق حاصل نہیں ہیں؟کیا میڈیا ٹیم یا پریس رپورٹر یا ٹی وی کیمرہ مین کسی بھی شخص کے گھر میں زبردستی داخل ہو سکتے ہیں؟ کیا پولیس اہلکار مالک مکان، گھر کے مالک یا عدالت کے وارنٹ کے بغیر کشمیر سمیت باقی ملک میں کہیں بھی ہندستانی شہری کے ایک نجی گھر میں داخل ہو سکتا ہے؟کیا 'انڈیا ٹوڈے' کی ہونے کی دعوی کرنے والی ایک کیمرہ ٹیم یا وپھر واقعی 'انڈیا ٹوڈے' کی ٹیم کا ایک مقامی کشمیری لیڈر یاسین ملک کے گھر میں زبردستی داخل ہونا مناسب تھا؟کیا 'انڈیا ٹوڈے' ٹیم کا بغیر کسی اجازت یا بغیر کسی سے پوچھے کسی کے گھر میں گھس جانا مناسب تھا؟آزادی اور وقار کے احساس کے ساتھ کوئی بھی شخص 'انڈیا ٹوڈے' کی کیمرہ ٹیم کی اس کارروائی کا جواز پیش نہیں کر سکتا، جس نے زبردستی کسی کے گھر میں داخل ہوکر اپنی تمام ٹیکنئک کا استعمال کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا جو میڈیا، 'انڈیا ٹوڈے' چاہے گا وہی ہوگا، ان کیلئے انسانی حقوق یا مہمان نوازی کی کوئی بھی گجائش نہیں تھی۔ یہاں تک کہ ان کے پاس انٹرنیشنل پروپیگنڈہ کرنے کے لئے ٹی وی اسٹوڈیو موجود تھا، جس پر کوئی بھی قانونی یا آئینی کنٹرول نہیں تھا کہ وہ کسی قانون کے بغیر ہندوستانی شہری کی مذمت کر سکتی ہے۔ کیا یہ اخلاقی یا قانونی تھا؟ کیا یہ ہندستانی آئین کی اقدار کے مطابق تھا، جو گزشتہ دن وادی کشمیر میں ایک کشمیری لیڈر کے گھر میں ڈرامہ ہوا۔ کون صحیح ہے اور کون غلط، اس کا جواب 'انڈیا ٹوڈے' کو ہی دینا ہوگا۔ 'انڈیا ٹوڈے' کو ان تمام سوالات کے جواب دینے ہوں گے ۔ کیا انہوں نے جو پورا دن انڈیا ٹوڈے کے چینل پر ہندستانی آئین کی توہین کی وہ منصفانہ تھی۔