سرینگر// لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر سینٹرل جیل سے خیبر ہسپتال لایا گیا جہاں اُن کا طبی تشخیص کے فوراً بعد انہیں واپس سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو 5مارچ2018ء کے روز اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ شوپیان قتل عام کے خلاف لال چوک میںپرامن احتجاجی مظاہرکر رہے تھے۔ یاسین ملککے ساتھ ساتھ بشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار بھی سری نگر سینٹرل جیل میں مقید ہے۔