سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیںگذشتہ روز ڈلگیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا کو 25جولائی تک کی عدالتی ریمانڈ پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔ انہیںسنیچر کو ضروری طبی چیک اپ کیلئے ماڈرن ہسپتال لایا گیاجہاں معروف ہارٹ سرجن جناب ڈاکٹر انل بھان نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ یاسین ملک جو کچھ عرصے سے دل میں کچھ تکلیف اور دبائو محسوس کررہے ہیں کا اس سے قبل بھی تین بار چیک اَپ ہوا تھااور دوران تفتیش ڈاکٹرں نے ان کے دل میں موجود مصنوعی والیو کے حوالے سے کچھ نقائص کاانکشاف کررکھا تھا۔ ڈاکٹرانل بھان1992میں یاسین ملک کے دل کی کھلی سرجری کے عمل میں موجود رہے ہیں۔ فرنٹ چیئرمین کا تفصیلی معائنہ کیا گیااور انکشاف کیا کہ ان کے دل میں موجود مصنوعی والیو کا گریڈینٹ پریشر جو نارمل حساب سے25 اور 40کے درمیان ہونا چاہیے قریب33 کی لیول تک پہنچ گیا ہے جو اس میں کچھ خرابی اور نقص کی نشاندہی کرتا ہے۔ڈاکٹربھان نے یاسین ملک کو اس حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر برتنے اور مذید طبی معاینے کرانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔