سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور زونل صدر نور محمد کلوال کو پولیس حراست سے رہا کردیا گیا ہے۔ یاسین ملک کو5؍ مئی جبکہ نور محمد کلوال کو 6اپریل کو گرفتار کیاگیا تھا ۔واضح رہے کہ محمد یاسین ملک 8 روز کی حراست جبکہ نور محمد کلوال40 روز قید میں رکھنے کے بعد رہا ہوئے۔ دونوں کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔