سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک، جنہیں 2 اپریل کی صبح گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا ،کو کل بھی جیل سے رہا نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے 7 اپریل تک کیلئے انکی عدالتی تحویل کو بڑھادیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے فرنٹ کے دوسرے قائدین شوکت احمد بخشی اور بشیر کشمیری کی عدالتی تحویل میں بھی توسیع کی گئی جبکہ ، سراج الدین میر، عبدالرشید مغلو بھی ہنوز پولیس کی تحویل میں ہیں ۔