شوپیان // کیلر شوپیان کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کے شدید تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہوئے۔منگل کی سہ پہر فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر یارون جنگلاتی علاقی کا محاصرہ کیا۔اس دوران یہاں موجود جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جو کچھ دیر تک جاری رہا تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں یہاں کم سے کم 3 جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔