Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

یادداشت تیز کرنیوالے 9’سپر فوڈز‘ تحقیق

Towseef
Last updated: August 21, 2023 6:35 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عظمیٰ ہیلتھ ڈیسک

نیورو فزیشنز کا کہنا ہے کہ کمزور ذہن کو ذہین اور یادداشت کو وسیع بنانے کیلئے ’سپر فوڈ‘ کہلائی جانے والی چند غذاؤں سے مدد لی جا سکتی ہے۔انسانی یادداشت کا صحت مند اور مضبوط رہنا بہت ضروری ہے، یہ اہم فیصلے کرنے اور خوشگوار، نجی اور کاروباری زندگی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ سپر فوڈز کے استعمال کے ذریعے میموری (یادداشت) کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
نیورو فزیشنزکے مطابق جس طرح وسیع اور مضبوط یادداشت کیلئے چند عادات اپنا لینے سے ذہن بہتر طور پر کام کرنا شروع کر دیتا ہے اسی طرح غذا میں معمولی سی تبدیلی اور مثبت غذاؤں کے استعمال سے دماغی افعال میں زبردست بہتری لائی جا سکتی ہے۔ماہر ِ دماغی امراض کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کا کمزور ہو جانا عام بات ہے مگر اسے طویل عمر تک بہتر بنانے کیلئے کوشش کی جاسکتی ہے جس کے غیرمعمولی نتائج سامنے آتے ہیں۔نیورو فزیشنز کی جانب سے یادداشت کی بہتری کیلئے تجویز کی جانے والے مفید غذائیں درج ذیل ہیں:

کافی کا استعمال :۔کافی میں پایا جانے والا جز کیفین دماغی حصوں کو بہتر بناتا ہے۔ کیفین کے دماغ کو تیز کرنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا کا مقبول ترین یہ گرم مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ :۔اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ مجموعی صحت کے لئے صحت بخش ثابت ہوتی ہے مگر اس میں شامل کیفین دماغ تیز کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ فلانوئیڈز نامی کیمیکل سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ دوران خون کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیمیکل کولیسٹرول کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح بھی کم کرتا ہے۔

مچھلی کا استعمال :۔مچھلی کا استعمال دماغ کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں۔ماہرین کے مطابق خاص طور پر سارڈینز اور سالمن مچھلیوں میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض کا خطرہ کم کر کے توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت کو بہتر بناتی ہے جبکہ یہ بڑھاپے میں دماغ کو بھی تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انڈوں کا استعمال :۔انڈہ ’کولائن‘ نامی ایک نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں ایسے دماغی جز ایسٹیلکولین کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر ان کی زردی کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈوں کا استعمال مجموعی دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ اس میں شامل ایسٹیلکولین آپ کو چیزیں بھولنے کی عادت سے بھی نجات دلاتا ہے۔

بیریز خصوصی طور پر بلو بیری:۔اسٹرابری، رسبری، بلیوبیری، چیری اور سرخ اور کالے انگور یادداشت اور نظر کو تیز کرتے ہیں۔خصوصاً بلیوبیری دماغ میں خون کا دورانیہ بڑھا کر یادداشت اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے اور پڑھنے والے بچوں کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک ریسرچ کے دوران جب اس میں شامل رضاکار طالب علموں کو بلیو بیری کا رس پلایا گیا تو ان کی ذہن کی کارکردگی اور صلاحیت 11 فیصد بہتر ہو گئی، اسلئے ضروری ہے کہ کوئی دماغی کام کرنے سے تین چار گھنٹے قبل اسٹرابری، بلیوبیری اور دیگر بیریاں کھالی جائیں۔

خشک میوے:۔خشک میوا جات میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور مفید چکنائیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہیں، خشک میوے دماغ کے لیے تمام ضروری اجزا کو موجود ہوتے ہیں، اگر روزانہ 30 گرام خشک میوے کھائے جائیں تو اس کے زبردست اثرات ہوتے ہیں۔ 30 سال تک کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ جن خواتین نے ہفتے میں 5 مرتبہ خشک میوے کھائے ان میں توجہ اور کسی شے کو یاد کرنے کی صلاحیت بقایا خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ خشک میواجات میں بادام اور اخروٹ کو ضرور شامل کیا جائے جبکہ ان کے استعمال سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تْرش پھل :۔کینو، نارنجی اور گریپ فروٹ میں فلیونون نامی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں، یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو بہتر بناتے ہیں جو سوچنے اور یادداشت کا کام کرتے ہیں اور اسی طرح ڈیمنشیا نامی مرض سے بھی بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دماغ کو تیز کرنے کے علاوہ کئی ذہنی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں:۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک، چولائی، تیز پتا اور دیگر گہرے سبز رنگت والی سبزیوں میں انسانی مجموعی صحت سمیت ذہنی نشونما کیلئے بھی ناگزیر معدنیات پائی جاتی ہیں، ہرے پتے والی سبزیوں میں کیلشییم، پوٹاشیم، فولیٹ، زنک اور مینگنیز بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دماغ کو افعال کو بہتر بناتا ہے۔

مختلف اقسام کے بیج:۔
سورج مکھی، السی ، تِل اور دیگر اقسام کے بیج فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں اومیگا تھری، فائٹو کیمیکلز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی دماغ کی نشوونما اور فعال میں بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?