عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے امرناتھ یاترا کرنے والے یاتریوں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں صرف نامزد قافلوں میں سفر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے والے یاتریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی جارہی ہے کہ وہ صرف بھگوتی نگر، بالہ تل اور ننون بیس کیمپوں سے نکلنے والے نامزد قافلوں میں ہی سفر کریں۔بیان کے مطابق مقررہ تاریخ سے بہت پہلے پہنچنے والے یاتریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی یاترا کے دن سے پہلے پہنچ جائیں۔پولیس نے مزید کہاکہ یہ ایڈوائزری حفاظتی انتظامات اور سالانہ یاترا کے لیے تیاریوں پر بڑھتی ہوئی توجہ کے درمیان سامنے آئی ہے۔