کولگام/ملک عبدالسلام / جنوبی کشمیر کے کولگام کے وسیو علاقے میں اس وقت ایک یاتری لقمہ اجل جبکہ9 دیگر زخمی ہوئے جب ایک بس میں گیس سلینڈر پھٹ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک بس زیر نمبرUP38E…3099 میں یاتری سفر کر رہے تھے اور اس دوران بس میں موجود ایک گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں9یاتری زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے فوری طور پر پی ایچ سی ویسو پہنچایا گیا جہاں سے2زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیاتاہم زخمیوں میں سے مرلی ساکن تلنگانہ نامی یاتری زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔