غلام نبی رینہ
بال تل//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا امرناتھ شرائن بورڈ کے پہلے چیئرمین بن گئے ہیں جو حالیہ دنوں میں بالتل راستے سے گھپا تک پہنچے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے راستے میں یاترا ٹریک کی دیکھ بھال، اپ گریڈیشن اور چوڑا کرنے کا معائنہ کیا اور شرائن بورڈ اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے عقیدت مندوں کی محفوظ اور پریشانی سے پاک یاترا کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 2024 میں یاترا کے اختتام کے بعد دونوں راستوں پر محفوظ یاترا ٹریک تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا”چندنواری سے پسوٹوپ تک متبادل راستہ یاترا 2025 کے لیے سیفٹی ہینڈ ریلنگ اور سرفیسنگ کے ساتھ دستیاب کرایا جائے گا تاکہ پیدل یاتریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے اور چندن واڑی کے ساتھ یاترا کا بہتر انتظام کیا جاسکے،” ۔پہلگام روٹ پر کمزور حصوں میں حفاظتی ہینڈ ریلنگ تیار کی گئی ہے۔دونوں راستوں کے ساتھ غیر مستحکم مقامات کو دیواروں، باڑ اور ریل پاتھری-براریمرگ، کلیماتا- لوئر غار، پنجترنی،سنگم،مقدس غار، چندنواری، پسوزیٹاپ پر شوٹنگ پتھروں سے لاحق خطرے پر قابو پانے کے لیے تاروں کی جالی کی تنصیب کی گئی ہے۔ILCB ٹائلیں دونوں راستوں کے پھسلنے والے راستوںیعنی دومیل بالتل روٹ پر براری اسٹریچ اور چاندنواری پسوٹوپ زوزیبل ایم جی ٹاپ اسٹریچ پہلگام روٹ پر بچھائی گئی ہیں ۔ منوج سنہا نے بدھ کو امر ناتھ گپھا میں پرتھم پوجا کی، جو سالانہ امر ناتھ یاترا کے رسمی آغاز کی نشاندہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ یاترا کیلئے بڑی تعداد میں آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرائین بورڈ اور جموں و کشمیر انتظامیہ اور جموں و کشمیر پولیس ، آرمی ، سی آر پی ایف ، اور مرکزی سیکورٹی ایجنسیوںنے یاتریوں کی سہولت کیلئے بہتر سیکورٹی انتظامات کئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’ مجھے پورا یقین ہے کہ ضروری سہولیات اور خدمات میں نمایاں بہتری اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس سال کی یاترا تمام عقیدت مندوں کیلئے یاد گار بنے ۔ شرائین بورڈ ہر سال جیشٹھ پورنیما کے مبارک موقع پر پوتر گپھا میں پرتھم پوجا کا اہتمام کرتا رہا ہے ۔ اس سال امر ناتھ یاترا 3 جولائی کو بیک وقت دونوں راستوں ، ضلع اننت ناگ میں پہلگام اور گاندر بل ضلع میں بال تل ٹریک سے شروع ہو گی اور یہ 9 اگست 2025 کو رکھشا بندھن کے دن اختتام پذیر ہو گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل میںشرائین بورڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور اَفسران کو یاتریوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے تیار کی جا رہی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بند اور بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل کا دورہ کیا اور بال تل بیس کیمپ ہسپتال میں یاتریوں کے لئے دستیاب طبی اور صحت نگہداشت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے موقعہ پر موجود افسران سے بات چیت کی اور ہدایت دی کہ ڈاکٹروں، نیم طبی عملے، صحت نگہداشت کے ماہرین، طبی آلات، اَدویات، آکسیجن سلنڈروں اور چوبیس گھنٹے صحت خدمات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔