بیس کیمپ میں یاتری نواس کمپلیکس کا افتتاح
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ یاترا کے پہلے دو دنوں کے دوران 20,000 سے زیادہ یاتریوں نے ‘شیولنگ’ کے درشن کیے ہیں۔ایل جی نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جشن اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔سنہا نے بالتل بیس کیمپ میں یاتری نواس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، “اب تک، معلومات کے مطابق، 20،ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے درشن کیا ہے۔”انہوں نے مزید کہا” عقیدت مند ملک کے مختلف کونوں سے یہاں آ رہے ہیں، اور جموں و کشمیر کے لوگ کھلے دل سے ان کا استقبال کر رہے ہیں، جموں و کشمیر حکومت اور شرائن بورڈ نے یاتریوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا ہے،” ۔سنہا نے کہا کہ کچھ یاتری، جن کے پاس مستقبل کی تاریخوں کے لیے رجسٹریشن ہے، مقررہ وقت سے پہلے پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہایاتری نواس میں 800 یاتریوں کی رہائش ہوگی اور اس میں رجسٹریشن اور سیکورٹی بلاک بھی شامل ہے۔ “تمام عقیدت مندوں کے لیے محفوظ اور مناسب رہائش فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،” ۔انہوں نے بیس کیمپ میں خدمت فراہم کرنے والوں سے بھی بات چیت کی۔