سرینگر//سالانہ امرناتھ یاترا 2018 پیر کو ساتویں روز دونوں روایتی راستوں سے جاری رہی ،جس دوران 8ہزار یاتریوں نے بیس کیمپوں سے گپھا کے درشن کیلئے سفر شروع کیا جبکہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6ہزار یاتریوں کا ایک اور قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا۔سات روز میں دو دن تک امرناتھ یاترامعطل رہنے کے باوجود اب تک13ہزار816یاتریوں نے سطح سمندر سے قریب13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے ہیں ۔ادھرپہلگام میں امر ناتھ گھپا کے نزدیک مزدور پہاڑی سے گرنے کے سبب ہلاک ہوا ۔62سالہ سید محمدخان ولد محمد اسماعیل خان ساکن ریاسی جموں پہاڑی سے گر گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اگر چہ اُس سے اسپتال لایا گیا تاہم ڈاکڑوں نے اُ سے مردہ قرار دیا ۔