Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

ہیپاٹائٹس کی وجوہات، علاج اور بچاؤ فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: September 1, 2024 11:25 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عمیر حسن

عالمی سطح پر بڑھتی شرح اموات کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ’’ہیپاٹائٹس‘‘ کو قرار دیا جاتاہے۔ ہیپاٹائٹس کو یرقان کہا جاتا ہے، جو انسان کےجگر کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ دراصل جگر میں انفیکشن کے باعث ہونے والی سوزش اور ورم ہی ہیپاٹائٹس ہوتا ہے، جو کئی متعدی وائرس اور غیر متعدی ایجنٹوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس بیماری کی بنیادی وجہ خون میں کیمیائی مادہ لیلو روبین Bilirubin کی زیادتی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے صحت کے متعدد مسائل ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ مہلک بھی ہو سکتے ہیں۔ میڈیکل سائنس جگر کو جسم کا سب سے اہم عضو تصور کرتی ہےکیونکہ یہ جسم کے سب سے اہم کام انجام دیتا ہے۔ اس کے متاثر ہونے سے جسم کے اہم افعال متاثر ہوجاتے ہیں۔ہیپاٹائٹس وائرس کی پانچ اہم قسمیں ہیں، جنھیں اے، بی، سی، ڈی اور ای کہا جاتا ہے۔ بی اورسی زیادہ خطرنا ک سمجھی جاتی ہیں جبکہ اے، ڈی اور ای زیادہ خطرناک نہیں اور ان سے متاثرہ شخص چند دنوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ہیپاٹائٹس اے اور ای کو پیلا یرقان جبکہ بی اور سی کو کالا یرقان کہا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ سب جگر کی بیماری کا باعث بنتی ہیں، لیکن وہ اہم طریقوں سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، جن میں منتقلی کے طریقے، بیماری کی شدت، جغرافیائی تقسیم اور روک تھام شامل ہیں۔

خاص طور پر، ہیپاٹائٹس بی اور سی کروڑوں لوگوں میں دائمی بیماری کا باعث بنتی ہیں اور ایک ساتھ مل کر لیور سروسس، جگر کے کینسر اور وائرل ہیپاٹائٹس سے ہونے والی اموات کی سب سے عام وجہ ہیں۔ ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی دنیا بھر میں 80فیصد جگر کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ جو کبھی عالمی طور پر ایک وبا کی صورت اختیار کررہی ہے۔

قابلِ تشویش بات یہ ہے کہ لاعلمی اور درست تشخیص کا عمل نہ ہونے کے باعث کئی مریضوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔ یہ صورتحال ہر سال ہزاروں متاثرہ افراد کی زندگی کو دردناک بنانے کے ساتھ ساتھ انھیں موت کے منہ میں دھکیلنے کا سبب بن جاتی ہے۔ لاعلمی اور تشخیص کی عدم موجودگی میں یہ مرض انفیکشن کی صورت دیگر افراد میں بھی بآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے تقریباً 11لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

وجوہات : ہیپاٹائٹس کی اصل وجہ ایک وائرل انفیکشن ہے مگر یہ مرض مختلف وجوہات کی بناء پر بھی انسانی جسم پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ مثلاً خون کی منتقلی، تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کا مرض، استعمال شدہ اور آلودہ انجکشن یا سرجیکل آلات کا استعمال، متاثرہ سوئی سے کان چھیدنا، ادویات کے استعمال کا ری ایکشن، آلودہ ٹوتھ برش اور منشیات یا الکوحل وغیرہ کا استعمال۔ متاثرہ مریضوں میں اس مرض کی تشخیص ضروری ہے، جو کہ علامات اور بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

علاج : لاعلمی اور درست تشخیص کا عمل نہ ہونے کے سبب کئی لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں۔ صرف یہی نہیں، لاعلمی اور تشخیص کی عدم موجودگی میں یہ مرض انفیکشن کی صورت دیگر افراد میں بھی بآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی کچھ اقسام ویکسینیشن کے ذریعے روکی جا سکتی ہیں۔

بچاؤ : ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام کی وجوہات اور بچاؤ کے لیے تدابیر بھی مختلف ہوتی ہیں۔ ہیپاٹائٹس اے کوصاف پانی اور متوازن خوراک کی فراہمی، قوت مدافعت میں اضافے اور نکاسی کے بہتر نظام کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لیے نومولود کو ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکےاور 18ماہ کے دوران طبی معالج سےکورس مکمل کروانا ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے
جموں
راہل گاندھی کا دورۂ پونچھ آج | گولہ باری متاثرین سے ملاقات کریں گے
پیر پنچال
بھیڑ دھوتے ہوئے ڈوبنے سے خانہ بدوش شخص جاں بحق
پیر پنچال
نوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کے بریری اور کنگوٹہ جنگلات میں بھیانک آگ سرسبز درخت خاکستر، جنگلی حیات متاثر، محکمہ جنگلات کی خاموشی پر سوالات
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?