سرینگر//گلمرگ میں ہیٹ ٹرک پبلک اسکول کا سہ روزہ گرمائی کیمپ سنیچرکواختتام پزیر ہوا۔اس کیمپ میں سو سے زائد طالب علم اور اسٹاف ممبر وں نے شرکت کی جس دوران تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔طلباء نے کیمپ کا لطف اُٹھایااورگھوڑ سواری،موسیقی ،مہم جوئی سے حظ اُٹھایا۔کیمپ کے دوران طالب علموں کو بہترین رہائش اور کھانا فراہم کیاگیا۔کئی والدین جنہوں نے کیمپ کادورہ کیا نے کیمپ میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کااظہار کیا اور اس کیمپ کے انعقاد کیلئے اسکول کی ستائش کی ۔اسکو ل کے چیئرمین شوکت چودھری اور ڈائریکٹر رفعت چودھری نے بھی کیمپ کادورہ کیا اور سبھی طلباء کے ساتھ وقت گزارا۔