فیاض بخاری
بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع کے ہیون گائوں کے علاقے میں جمعہ علی الصبح مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس آپریشن میں 46 راشٹریہ رائفلز، اسپیشل آپریشن گروپ بارہمولہ، اور 53 بٹالین سی آر پی ایف شامل رہے۔ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ۔حکام نے بتایا کہ تلاشی کا مقصد علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا”علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کو یقینی بنانے کے لیے اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹوں تک تلاشی کارروائی کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔