سرینگر//جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے جج، جسٹس ایم کے ہانجورہ نے کہاہے کہ ہیومن ٹریفکنگ عالمی سطح پر انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے اور منشیات اور ہتھیاروں کی تجارت کے بعد تیسرا بڑا بدعت ہے ۔جسٹس ہانجورہ نے اس بات کا اظہار ’’ ہیومن ٹریفکنگ کی روکتھام ‘‘ پر ایک روزہ جوڈیشل پروگرام کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا اہتمام جے کے ایس جے اے نے وزارتِ داخلہ کے ساتھ کیا تھا۔ جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس حسنین مسعودی ، سپیشل ڈی جی پی وی کے سنگھ ، ایڈوکیٹ ( ریسورس پرسن ) روی کانت ، ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ تمام جوڈیشل افسران ، پرنسپل جج صاحبان، ضلع جج صاحبان و دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔