ہیومن رائٹس کمیشن میں2پٹیشن دائر

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن چیئر مین سے کہا ہے کہ وہ ڈی ایس پی مرحوم محمد ایوب پنڈت کے قتل میں ملوث ٹھہرائے گئے، ان بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے سلسلے میں تحقیقات کریں جو اس وقت سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ملک اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے دفتر پر گئے اور وہاں ایس ایچ آر سی چیئرمین  جسٹس(ر) بلال نازکی کے ساتھ ملاقات کی۔لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کمیشن  میں دو پٹیشن دائر کیں۔ ایک پٹیشن میں لبریشن فرنٹ چیئرمین نے سینٹرل جیل میں اسیرپندرہ نوجوانوں عادل سراج مسگر،دائود احمد زرگر،جویز حسن خان،عروج آفاق بٹ،اقبال احمد خان،ارسلان مشتاق بنگری،سیرت الحسن،شیخ خالد رسول،عمران نبی وانی،اویس منیر بٹ،دانش رحیم میر،سمیر احمد خان،دانش ایوب بڈو،مصور بٹ اور مبشر احمد بٹ کے بارے میں ذکر ہے جو ڈی ایس پی قتل کے ضمن میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ملک نے کہا کہ ایک نئی اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے ذریعے ان بچوں کو انصاف فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے اور ایس ایچ آر سی کو اس ضمن میں اپنی جانب سے الگ تحقیقات کرکے ان بچوں کے مستقبل اور زندگیوں کو درپیش خطرات کا ازالہ کرنا چاہئے ۔ دوسری پٹیشن میں  آسیہ انداربی اور فہمیدہ صوفی کی حالت زار اور انہیں غیر قانونی طور پر جموں جیل میں مقید رکھنے کے حوالے سے ایس ایچ آر سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن انہیں بے جا طور پر ظلم و جبر کا نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *