سرینگر //معذور افراد کی ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ کی صدارت میں آج یہاں راج بھون میںگورنر مسٹر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے جو مطالبات گورنر کے سامنے رکھے اُن میں جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے ایمبولنس کی دستیابی، معذور افراد کے لئے سکول اور تربیتی مرکز کے قیام کے لئے مخصوص زمین کی منتقلی کے تعلق سے محکمہ مال کو ہدایات دینا، ریاستی حکومت کو فروری2017 میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ ( جس میں Persons with disabilty Act 2016 کو لاگو کرنے کی وکالت کی گئی تھی)میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی ہدایت دینا، ہر ضلع میںایک دفتر اور جموں/ سرینگر میں مرکزی دفتر کی فراہمی، معذور افراد کو نفسا کے فوائد دینا، الیکٹرانک ویل چیئروں کی فراہمی، پیشہ وارانہ کالجوں میں ریزرویشن، معذور افراد کی بہبودی کے لئے مشاورتی بورڈ کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں عنقریب سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون کیساتھ میٹنگ کریں گے۔