سرینگر //سی ای او ای آر اے ڈاکٹر راغب لنگر نے کہا کہ نور باغ اور زڈی بل میں امبرائیڈری اینڈ پیپر ماشی کرافٹ کو بڑھاوا دینے کی غرض سے بالترتیب 2.39 اور 2.18 کروڑ روپے صرف کئے جا چکے ہیں۔ سی ای او نے ان باتوں کا اظہار ہینڈی کرافٹ کلسٹروں کے دورے کے دوران کیا۔ اس پروجیکٹ کو عالمی بنک کے معاونت والے جے ٹی ایف آر پی کے تحت عملایا جا رہا ہے۔ اس موقعہ پر انہیں جانکاری دی گئی کہ اب تک مختلف ہنرمند کاریگروں کی جامع سکل اسسمنٹ کی گئی ہے اور کاریگروں کو کنسلٹینٹوں کی طرف سے مختلف زمروں میں رکھا گیا ہے۔ اس موقعہ پر مزید کہا گیا کہ محکمہ نے کاریگروں کے ہنروں کو بڑھاوا دینے کیلئے حال ہی میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ بعد میں سی ای او ای آر اے نے سولنہ سلک فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور اس کے مختلف شاخوں کا معائینہ کیا۔ اس موقعہ پر متعلقہ افسروں کی ایک ٹیم بھی اْن کے ہمراہ تھی۔