نئی دلی//ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کا رپوریشن کے وائس چیئرمین نظام الدین بٹ نے کہا کہ حکومت آرٹ اور کرافٹ کو ترقی دینے اور ہنر مندوں کے روزگار کو بڑھاوا دینے کے لئے تمام تر مدد فراہم کرنے کی وعد ہ بند ہے۔وائس چیئرمین دہلی کے ریجنل دفتر میں ایک جائز ہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے وہاں قائم تمام ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم شوروموں کا معائینہ کیا جنہیں سیلز اور بزنس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔بٹ نے کہا کہ حکومت ان دو سیکٹروں کی اہمیت کی سراہنا کرتی ہے کیونکہ یہ ریاست جموں و کشمیر کی اقتصادیات کو بڑھاوا دینے میںاہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مصنوعات کا کاروبار تبھی ترقی پاسکتا ہے جب سیلزمین اور مارکیٹنگ منیجر تن دہی ، ایمانداری اور خلوص سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے ساتھ مقابلہ بڑھنے کے ساتھ ، کشمیر ی پشمینہ شال ، ٹویڈ ، کانی شال ، سوزن کاری اور اُن کے علاوہ وڈکارونگ ، پیپر ماشی ، کریول ورک اور قالین بافی کو بھی دھچکا لگنے لگا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تب تک کوئی بھی سکیم فروغ نہیں پاسکتی جب تک ریاستی اور مرکزی سرکار وں کی امداد حاصل نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیرریاست کو مارکیٹ میں آر ٹ اینڈ کرافٹ کے ہنر میں زیادہ قائم رہنے والا اور روزگار فراہم کرنے والی ریاست بن کر دکھانا ہوگا۔