سرینگر//پیپلز فریڈم لےگ جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان ،مسلم لےگ کے نائب چےرمےن محمد ےوسف مےر نے کشمیر میں مزید پیلٹ گن لانے کو انتہائی افسوسناک اور کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔ رمضان خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہیلنگ ٹچ کا دعویٰ کر رہی ہے اور دوسری طرف کشمیر میں فورسز کو مزید پیلٹ فراہم کر کے کشمیریوں کو قتل کرنے ، انہیں زخمی کرنے اور بینائی چھین سے محروم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ادھر محمد ےوسف مےر نے شےرمال شوپےان مےں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جموں وکشمےر جو پہلے ہی بھاری فوجی جماو¿ کی وجہ سے اےک چھاو¿نی مےں تبدےل ہوچکا ہے ،اب اےک بٹالےن کو پےلٹ گن چلانے کے لئے ٹرےننگ دےنا تاکہ وہ کشمےری قوم کو چھروں سے چھلنی کر کے اپنے دل کی بھڑاس نکال سکے ،نہ صرف ہندوستان اور اس کے کشمےری گماشتوں کا اعترافِ شکست ہے بلکہ اس سے ےہ بات بھی عےاں ہوتی ہے کہ بھارت کشمےر مےں اپنی بازی ہار چکا ہے ۔