پلوامہ// قصبہ کت ایک مضافاتی گائوں میں فوج کی طرف سے محاصرہ کے فوراً بعد فائرنگ ہوئی جس کے بعد مقامی لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے فورسز پر پتھرائو شروع کیا۔رات دیر گئے تک یہاں شلنگ اور پتھرائو جاری تھا۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہکڑی پورہ پنگلنہ نامی گائوں کا شام دیر گئے محاصرہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے دوران یہاں شدید فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا معلوم نہیں ہوسکا کہ کس جانب کی گئی۔ فائرنگ ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے مظاہرے کئے۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شلنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ گائوں کا محاصرہ تنگ کرنے کی کوشش کی لوگوں نے سخت مزاحمت کی۔ گائوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل اسی گائوں میں رات کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس کے دوسرے روز گڈرورہ نامی گائوں کے ایک نوجوان کی لاش نسدیک ہی ایک نالے سے بر آمد کی گئی تھی جس کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔