عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر بابر چودھری کی قیادت میںکابینہ وزیر ستیش شرما کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں سیاحت کی بحالی، آپریشنل رکاوٹوں اور اس شعبے میں ضروری اصلاحات کے علاوہ جموں و کشمیر میں ہوٹل اور ریستوراں کی صنعت کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔وفد نے لائسنسوں کی تجدید میں شامل وقت طلب اور بار بار ہونے والے عمل پر روشنی ڈالی، جس میں ضرورت سے زیادہ رسمی کارروائیاں، غیر ضروری دستاویزات، اور جوڈیشل مجسٹریٹس سے tes (NOCs) اور حلف نامے کے سالانہ مطالبات شامل ہیں۔ ستیش شرما نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، اور ہم انہیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔”