سرینگر//للت گرینڈ پیلس میں ہوٹلیئر پریمئر لیگ ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنا منٹ کامیابی سے جاری ہے۔ چھٹے روز لیگ کا میچ فور پوائنٹس بائی شیرٹن اور احد ہوٹلز اینڈ ریزائٹس کے درمیان کھیلا گیا جو فور پوئنٹس بائی شیرٹن نے 4 رن سے جیت لیا ۔بدھ کو کھیلے گئے میچ کے دوران فور پوئنٹس بائی شیرٹن ٹیم کے کھلاڑی شوکت احمد گنائی کو بہترین گیند بازی کےلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور ساتھ میں اُسے ایک نیلی ٹوپی بھی پیش کی گئی۔جبکہ احد ہوٹلز اینڈ ریزاٹس کے کھلاڑی رئیس احمد میر کو لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سفید ٹوپی انعام میں پیش کی گئی ۔لیگ میں ویوانتا ہوٹل کی ایک نئی ٹیم نے بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے اور جمعرات یعنی آج للت گرینڈ پیلس اور آر کے سروور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔