Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ہوٹل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
وکیل دسویں جماعت کا امتحان دینے کے بعد والدین کی مرضی کے خلاف شہر چلا گیا ۔جہاں اس کے ماموں نے اس کو ایک ہوٹل پر کام دلایا ۔ہوٹل کا مالک خود غرض اور تنگ نظر تھا ۔وہ وکیل کو صبح چار بجے جگاتا اور پانی جمع کرنے کا حکم  دے کر سو جاتا ۔وکیل آنکھیں مروڑ مروڑ کر پانی کی بڑی بڑی ٹنکیاں بھر کے رکھتا اور صبح کی چائے تیار کرکے اپنے مالک کو جگاتا تاکہ گاہک آنے سے پہلے وہ گدی پر بیٹھ جاتا ۔باورچی ساڑھے سات بجے کھانا پکانے کے لئے آتا۔وکیل سارے برتن دھو کر رکھتا ۔میزیں صاف کرتا اور سوچتا رہتا کہ اس نے کتنی بڑی غلطی کی ہے ۔اس کو گھر میں سب کچھ ملتا تھا ۔کھانے کو بھر پور چاول ،پینے کو چائے اور روٹی، وہ بھی اس کی مرضی  اور مقدار کے مطابق۔ہوٹل میں اس کو زیادہ سے زیادہ ایک پیالی چائے ملتی ہے وہ بھی تین چوتھائی حصے تک۔ ۔ کھانے کو آدھی پلیٹ چاول اور تھوڑی سبزی ۔اگر کبھی چاول تھوڑے زیادہ پروستا تو ہوٹل مالک ڈانٹتا اور پلیٹ سے چاول واپس ڈالنے کو کہتا اور ساتھ میں دو تین گالیاں بھی بکتا ۔باپ نے وکیل سے کہا تھا کہ وہ پڑھائی کرکے اپنا مستقبل روشن کرے ۔ابھی وہ نادان ہے اس لئے دنیا کے داؤ پیچ سے واقف نہیں ہے لیکن وکیل نے ایک نہ مانی ۔وہ باپ کی مدد کرنا چاہتا تھا ۔گھر میں چھوٹے بھائی بہن بھی تھے اور باپ مزدوری کرتے کرتے کمزور ہوگیا تھا ۔ ہوٹل والے کے ناروا سلوک نے وکیل کی زندگی کو جہنم بنایا تھا۔اس ظلم و ستم نے وکیل کے اندر ایک انقلاب برپا کردیا اور اُس نے فیصلہ کیا کہ وہ واپس  گھر جا کر خوب پڑھ لکھ کر باپ کا نام روشن کرے گا ۔اس طرح مزدوری کرنے سے وہ پیسے تو کمائے گا لیکن وہ مزدور ہی رہے گا ۔نہ گھر والوں کی خواہش پوری ہوگی اور نہ ہی ان کے خواب پورے ہونگے ۔وکیل نے ماموں کو اپنی دکھ بھری کہانی سنائی کہ کس طرح ہوٹل کا مالک اس کو دکھ دے رہا تھا ۔ماموں نے اس کو واپس گھر بھیجا ۔گھر پہنچتے ہی ماں نے وکیل کو گلے لگا کر کہا کہ باپ کی طرح مزدور کیوں بننا چاہتا ہے ۔دونوں ماں بیٹوں نے بہت رویا ۔اس کے بعد وکیل نے خوب محنت کی اور ڈاکٹر بن گیا ۔باپ کا سینہ چوڑا ہوگیا ۔اس کے چہرے سے جھریاں غائب ہو گئیں ۔ماں کے ہاتھوں میں پڑے چھالے بھی دور ہوگئے ۔گھر کے حالات بہتر ہوگئے ۔بھائی بہن اچھے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے لگے ۔سب خوشی سے جھوم رہے تھے ۔لیکن وکیل کو ہوٹل کا وہ مالک جس نے اس کو اذیتیں دی تھیں بار بار یاد آتا تھا ۔وہ ہوٹلوں پر جا کر اکثر دیکھتا تھا کہ کہیں اس کے جیسا کوئی لڑکا ظلم و ستم کا شکار تو نہیں ہے ۔آج وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماج سیوک بھی ہے جو بچوں کی مزدوری کے خلاف لڑ رہا ہے اور ان ذہین بچوں کی مدد بھی کرتا ہے جو غربت کی وجہ سے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال نہیں کر پاتے ۔
نور آباد کولگام،موبائل نمبر؛ 9906598163
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?