راجوری //جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو وسیم احمد قریشی، پراسیکیوٹنگ آفیسر، محکمہ پراسیکیوشن کو سرکاری خدمات سے برطرف کردیا۔افسر، جو پہلے ہی معطل تھا، کو جے اینڈ کے سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز، 1956 کے قاعدہ 30 (viii) کے تحت ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے، جو اسے مستقبل میں ملازمت سے بھی نااہل کر دے گا۔فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ راج کمار گوئل کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ مجرم افسر کو چارج شیٹ پر اپنا جواب پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔چارج شیٹ کے مطابق، قریشی، جو اس وقت جوڈیشل مجسٹریٹ، اکھرال کی عدالت میں اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر تھے، 4 مئی 2020 کو راجوری جاتے ہوئے ایک پولیس پارٹی نے انکی تحویل سے 8 گرام ممنوعہ اشیاء بر آمد کی تھی۔ انکوائری کی رپورٹ اور دیگر تمام متعلقہ تفصیلات کو غور اور فیصلہ کے لیے مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھا گیا۔ مجاز اتھارٹی نے، انکوائری آفیسر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کو منظوری دی اور مجرم افسر پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی۔