سرینگر//رنگوں کا تہوار’ ہولی دیگر ریاستوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جبکہ عوام نے ایک دوسرے کو گلال لگایا اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس دوران ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مندروں میں پوجا پاٹ کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پرہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مندروں میں پوجا پاٹ کا اہتمام کیا۔ہندو طبقہ سے وابستہ لوگوں کامندروںمیں تانتا بندھا رہا اور مرد وزن ،بوڑھے اور بچوں نے حاضری دی۔ ہولی کے سلسلے میں مندروں میں چراغاں کیاگیا تھا جبکہ سینکڑوں لوگوں نے ریاست کی سلامتی اور امن و بھائی چارے کیلئے دعائیں کیں۔ریاست میں قائم فورسز کے کیمپوں میں بھی فوجی وفورسز اہلکاروں نے رنگوں کا تہوارجوش وخروش سے منایا ۔