Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہوائی کرایہ کو اعتدال میں لائیں !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 20, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کشمیر سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ہوائی کرایہ میں بے تحاشا اضافہ کا رجحاں جاری ہے ۔سردیوں سے قبل تک دلّی کا سفر 2سے3ہزار روپے میں ہوتا تھا لیکن اب یہی سفر 5سے10ہزار روپے کے درمیان ہوتا ہے ۔اسی طرح جموں کا سفر بھی اب کم سے کم چار ہزار روپے میں ہوتا ہے۔شہری ہوابازی محکمہ کے مطابق ائر کرافٹ رولز1937کے تحت فضائی کمپنیوں کوکرایہ مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے اور شہری ہوابازی کے نظامت کو ہوائی کرایوں کو اعتدال میں رکھنے کے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں۔بہ الفاظ دیگر شہری ہوابازی محکمہ نے فضائی کمپنیوں کی من مانیوں کے سامنے ہاتھ کھڑے کرلئے ہیں ۔ محکمہ نے جس طرح فضائی کمپنیوں کی جانب سے سرینگر کیلئے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کو یہ کہہ کر جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے کہ ان کمپنیوں کو اپنے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایہ مقرر کرنے کا حق میسر ہے ،اُس سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ مرکزی حکومت کا بھی سرینگر روٹ کیلئے ہوائی کرایہ اعتدال میں رکھنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی سرینگرسے ملک کے مختلف شہروں کیلئے ہوائی سفر کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہاہے ۔گزشتہ کئی برسوں سے یہ رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے کہ جونہی سیاحتی سیز ن شروع ہوجاتا ہے تو کرایوںمیں یکطرفہ طور اضافہ کیاجاتا ہے جس کے نتیجہ میں وادی کے سیاحتی سیزن پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوجاتے ہیںکیونکہ کرایہ اتنازیادہ ہوتا ہے کہ دیگر ریاستوں کے سیاح کشمیر آنے کے بارے میں سوچنا ہی ترک کردیتے ہیں۔سیاحتی صنعت سے جڑے لوگوں کے مطابق یہ نجی ائر لائنز کمپنیوں کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر سے دور رکھنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ان کا استدلال ہے کہ ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کیلئے ہوائی کرایہ انتہائی کم ہے ،یہاں تک کئی خلیجی ممالک کیلئے بھی ہوائی کرایہ کشمیر کی نسبت کم ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ جان بوجھ کر کشمیر کے سیاحتی سیزن کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس صورتحال میں سیاح کشمیر آنے کی بجائے ان ملکوں کی سیاحت پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کشمیر کاسیاحتی شعبہ انتہائی متاثر ہوجاتا ہے۔اب یہ صرف سیاحتی شعبہ کی ہی بات نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کیلئے بھی سرینگر سے ملک کے کسی حصے میں ہوائی سفر کے ذریعے جاناناممکن بن رہا ہے کیونکہ کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ وہ اس کا بوجھ ہی برداشت نہیں کرپاتے ہیں۔غور طلب ہے کہ کشمیرکا ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ کوئی براہ راست ریل رابطہ نہیں ہے جس کے نتیجہ میں ہوائی سفر کرنا عام لوگوں کیلئے مجبوری بن جاتی ہے اور یوں نجی ائر لائنز کمپنیاں عام لوگوں کو بھی دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر شہری ہوابازی کے نظامت کو بھی ان کمپنیوں کوجوابدہ بنانے کا کوئی اختیار نہیں ہے تو پھر مقامی اور مرکزی حکومتوں نے ایسا کون سا انتظام کررکھا ہے جس کے نتیجہ میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔یہ شاید اسی نگرانی نظام کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہے کہ ایئر لائنز کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر ہیں اور وہ کسی کی سننے کو تیار نہیں ہیں۔انصاف کا تقاضا ہے کہ ہر سیکٹر کیلئے ہوائی کرایہ مقر ر کیا جائے۔اس کیلئے فوری طور پر ایک ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو ہر چیز کا حساب لگا کر اس بات کا فیصلہ کرے کہ کس سیکٹر کیلئے کتنا کرایہ وصول کیا جاسکتا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو کرایہ کی اوپری حد مقر ر ہوسکتی ہے اور یوں مسافروں کو ایئر لائنز کمپنیوں کی لوٹ سے بچایاجاسکتا ہے۔اس عمل کے نتیجہ میں ہوائی کرایوں میں توازن بھی پیدا ہوجائے گا اور یوں ہر سیکٹر کیلئے متوازن کرایہ کی شرح قائم کی جاسکتی ہے جس کا فائدہ کشمیر کو بھی ملے گا کیونکہ اس صورت میں کرایہ خود بخود کم ہوجائے گا اور کرایہ مقرر ہونے کی صورت میں نجی ایئر لائنز خود بخود یکطرفہ طور کرایوں میں اضافہ کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں۔جموںوکشمیر حکومت نے اگر چہ اس اہم مسئلہ پربارہا بے بسی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ اس کی بھی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور ہوائی کرایوں میں اعتدال پیدا کرانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے کیونکہ جب کرایہ کم ہوجائے گا تو نہ صرف مقامی لوگوں کیلئے ہوائی سفر ممکن بن پائے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کا رخ کرینگے اور نتیجہ کے طور پر کشمیر کی معیشت کو بھی استحکام مل سکتا ہے ورنہ موجودہ صورتحال میں جموںوکشمیر کامحکمہ سیاحت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر کی جانب راغب کرانے کیلئے دنیا بھر کے دورے کرکے کروڑوں کا اصراف کرے ،صورتحال تبدیل نہیں ہوجائے گی۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین
مودی کو پہلگام حملہ، آپریشن سندور، ٹرمپ کے بیان پر جواب دینا چاہیے: کھڑگے
برصغیر
پونچھ میں لینڈ سلائڈنگ سے طالب علم کی موت پر منوج سنہا، عمر عبداللہ کا اظہار افسوس
پیر پنچال
ٹاٹا موبائل اور ایمبولینس متصادم، تین افراد زخمی
تازہ ترین

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?