ہنگنی کو ٹ رامحال میں تصادم

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
کپوارہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے ہنگنی کو ٹ رامحال ہندوارہ میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ میںایک جنگجو جا ں بحق ہوا ہے۔ فوج کو ہنگنی کوٹ رامحال ویلگام کے جنگلی علاقہ میں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوج کی6راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ ہندوارہ نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جو نہی فوج اور پولیس نے ہنگنی کو ٹ کے جنگلی علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی تو وہا ں گھنی جھاڑیو ں میں چھپے بیٹھے جنگجو ئوںنے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان خون ریز تصادم آ رائی شروع ہوئی ۔ابتدائی طور پرفوج نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں ایک عد م شناخت جنگجو جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے علاقہ میں فوجی کمک روانہ کی گئی ہے اور علاقہ کے ایک بڑے حصہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔ ہنگنی کو ٹ میں فوج اور جنگجو ئوںکے درمیان وقفے وقفے سے گولیو ں کا تبادلہ جاری تھا تاہم فوج نے جنگجو کے فرار ہونے والے راستو ں کو بند کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے میں تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جو غالباً سرحد پار کرکے یہاں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک ایک جنگجو مارا گیا ہے لیکن اسکی لاش بر آمد نہیں ہوسکی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *