جموں/مال ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جموں توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کی عمل آوری پر ہورہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنرسیکرٹری صنعت و حرفت شیلند کمار ، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما، ڈی جی پی( ایس ڈی آر ایف ) دلباغ سنگھ، ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس بمل تکو کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے وزیر کو محکمہ کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے کاموں کے بارے میں تفصیلات دیں۔ سی ای او جے ٹی ایف آر پی نے میٹنگ میں پروجیکٹ کی پیش رفت اور دیگر معاملات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اوراُنہوںنے کہا کہ پلوں اور سڑکو ں کی تعمیر شد و مد سے جاری ہے اور دیگر کاموں کی ٹینڈرنگ کا کام بھی ہاتھ میں لیا گیا ہے۔وزیر نے جے ٹی ایف آر پی سے کہا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں تاکہ انہیں جلد ازجلد مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کمشنرسیکرٹری آر اینڈ بی نے وزیر کو پروجیکٹ کے دیگر پہلوئوں سے روشناس کرایا۔ ویری نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جے ٹی ایف آرپی کے تحت ذیلی پروجیکٹوں کے لئے ڈی پی آر تیار کریں۔اس موقعہ پر جموں اور سرینگر میں عملائے جارہے مختلف کاموں کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ڈی جی پی ، ایس ڈی آر ایف نے ان اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا جو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کشتیاں خریدنے کا کام جاری ہے جبکہ دیگر سازو سامان مرحلہ وار طریقے پر خریدا جائے گا۔اُنہوں نے ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو لازمی تربیت دینے کے لئے اضافی رقومات بھی طلب کیں۔وزیر نے انہیں اس ضمن میں ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران سرینگرمیں ایمرجنسی اوپریشن سینٹر کی پیش رفت کو بھی ذیلی بحث لایا گیا ۔وزیرنے جے ٹی ایف آر پی کو ہدایت دی کہ وہ یہ مرکز ایک محفوظ اور رسائی والے علاقے میں قائم کر کے اسے جلد از جلد چالو کریں۔ویری نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ اس اہم پروجیکٹ کی ہفتہ وار بنیادوں پر نگرانی کریںتاکہ ترقیاتی کاموں میں سرعت لائی جاسکے۔وزیر نے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو دوام بخشا جاسکے اور ایمرجنسی صورتحالوں میں کام آنے والے اداروں کو مستحکم بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت ہر ایک کام تیز تر بنیادوں پر عملایا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کے کاموں کوترجیحات میں شامل کر کے ان کی بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔