سرینگر //معروف کمپنی ہنڈائی موٹر انڈیا لمٹیڈنے برانڈ پاور کی شمولیت سے لوگوں میں ہنڈائی کمپنی کے بارے میں جانکاری ملی ہے۔ایم ڈی اینڈ سی ای او وائے کے کوو نے بتایا ” سب سے زیادہ بھروسہ مند ہونے کی وجہ سے ہم نے پاور برانڈ میں کافی ترقی کی ہے۔” انہوں نے کہا کہ سال 2016میں پاور برانڈ میں 77فیصد جبکہ سال 2018میں80فیصد اضافہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈائی کو ترجیح دینے والے لوگوں کی شرح 69.7سے بڑھکر 70.7فیصد ہوگئی ہے جبکہ گاڑی کو پھر سے خریدنے والے افراد کی تعداد 3.2فیصد سے بڑھکر 76.2فیصد ہوگئی ہے۔ ہنڈائی کی گاڑیوں کی خریداری میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں s(XCENT, ELITE i20, i20 ACTIVE, VERNA, CRETA, ELANTRA and TUCSONکے برانڈ کی گاریاں شامل ہیں۔ سال 2015-16میں 54.19فیصد سے بڑھکر سال 2017-18میں یہ 60.19فیصد بڑھ گیا ہے جبکہ ہنڈائی کے گاڑیوں کی ترجیحات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ہنڈائی کی جانب سے انعامات حاصل کرنے والی گاڑیوں میں ELITE i20, Gen VERNA, CRETA, ELANTRA and TUCSON کی گاڑیاں شامل ہیں۔ ہنڈائی کو سال 2017کے اپیل جے ڈی پاور میں EON, GRAND i10, ELITE i20 & i20 ACTIVEکو انعامات حاصل ہوئے ہیں۔