سرینگر// ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ نے اپنی نئی پیشکش ایس یو وی 2018کریٹا کو بازار میں متعارف کرایا ہے ۔ہنڈائی اپنی کاروں کی فروخت کے حوالے سے عظیم کمپنی ہے جسے مقامی و بین الاقوامی بازاروں میں کافی مقبولیت حاصل ہے ۔ہنڈائی کا ایکوٹی ،کریٹا ہمیشہ ہی صارفین کی پہلی پسند ہے اور اب نئے2018.کریٹا کی پیش کش سے صارفین کیلئے نیا آپشن مہیا ہوگا ۔اس موقعے پر وائی کے کو اہم ڈی و سی ای او ہنڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ نے کہا کہ aeoeاپنی شروعات سے ہی صارفین کی پسند رہی ہے اور اب اسی ایس یو وی طرز میں 2018کریتا کو متعارف کرایا گیا ہے۔