سرینگر //کرکٹ سیزن کے شروع ہوتے ہی بھارت کی نجی موبائل کمپنی جیو نے صارفین کیلئے کرکٹ فیسٹول کا اعلان کیا گیا ہے، جسے ’ہنسو، کھیلو اور جیتو ‘کا نام دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف ممبئی میں مکان اور 25کار گاڑیاں جیت سکتے ہیں بلکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو کروڑوں روپے بھی دیئے جائیں گے ۔ جیو صارفین کے علاوہ دیگر دوسری کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو 7اپریل سے یہ سہولیات MyJio appپر مفت دستیاب ہو نگی۔ یہ میچ جمعہ، سنیچر اور اتوار کو براہ راست دیکھائے جائیں گے اور ان پروگراموں کی میزبانی مزاحیہ اداکارسنیل گوہر اور مشہور کرکٹر انکر سمیر کوچھارکریں گے۔ اس دوران نہ صرف شائقین سے سوال جواب کئے جائیں گے بلکہ میچ کے دوران کمنٹری بھی کی جائے گئی ۔ یہ سہولیات بھارت بھر میں سمارٹ فون کا استعمال کرنے والے صافین کو حاصل ہو نگی اور اس ٹورنامنٹ کی کمنٹری 11زبانوں میں کی جائے گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ 7ہفتوں میں 60میچ کھیلے جائیں گے ۔جیو نے ایک پریس بیان میں کہااس مہم کا مقصد لوگوں کو آسان طریقے سے میچ دیکھانا ہے تاکہ وہ کہیں بھی بیٹھ کر اس پسندیدہ کھیل کا مشاہدہ آسانی سے کر سکیں ۔