سرینگر/پاکستانی حکام نے جمعرات کو بھارت کے ساتھ چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ریل سروس اگلے احکامات تک معطل کردی۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کی بنا پر لیا گیا ہے۔
یہ ریل سروس دونوں ممالک کے درمیان سوموار اور جمعرات کو چلتی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے مذکورہ سروس کی معطلی کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی اس کی وجہ ہے۔