عشرت حسین بٹ
منڈی// ہند پاک کشیدگی کے دواران جمعرات کو ضلع پونچھ کے ساوجیاں سیکٹر میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہو جو کہ پوری رات چلتا رہا اس دوران جہاں عوام کی متعدد املاک کو نقصان پہنچا وہیں ساوجیاں میدان میں سرکار کی جانب سے قائم کردہ طبی مرکز اور ایک سکول کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ۔اس دوران درجنوں رہائشی مکانوں کی دیواروں اور چھتوں میں شگاف ہوئے طبی مرکز میں تعینات ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو رات گیارہ بجے کو پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ہسپتال کی دیوار پر ایک شیل گر اور اس میں سراخ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ایل او سی کے نزدیک ہے مگر سرکار کی جانب سے اس ہسپتال میں زمین دوز بنکر نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں وہاں رہنے میں پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کشیدہ حالات میں اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اس طبی مرکز کو چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ اس ہسپتال میں بہت جلد ایک زمیندوز بنکر تعمیر کریں تاکہ وہ ان حالات میں اپنی جان کے ساتھ ساتھ عوامی جانوں کا بھی تحفظ کر سکیں ساوجیاں سے ہی تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتیا کہ گزشتہ رات بہت زیادہ گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے متعدد رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور ایک سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ جنگ کسی معاملے کا حل نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کی حکومت کو چاہیے کہ امن کی فضا کو قائم کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ہو سکے