Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہند پاک مذاکرات کے بغیر چارہ نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
 دوچارروز قبل دلی میں وزیراعظم نریندرمودی اور این سی کے نومنتخبہ رُکن پارلیمان داکٹر فاروق عبداللہ کے درمیان آدھ گھنٹہ طویل تبادلہ ٔ خیال کے بارے میں مختلف حلقے مختلف تبصرہ آرائیاں کر رہے ہیں ۔ آیا اس مختصر سی ملاقات سے وزیراعظم مودی سابق وزیراعلیٰ کے کشمیر کے حوالے سے خیالات کو اپنی پالیسی میں پیوست کر تے ہیں یا نہیں، وہ تو مستقبل ہی بتا ئے گا مگر ایک بات طے ہے کہ فی الحال کشمیر میں امن عامہ درہم برہم ہے ، تعلیمی اور سیاحتی سیزن داؤ پر لگاہوا ہے ، عدم تحفظ کی فضا تقویت پکڑرہی ہیں اور عوام میں ناراضگیاں بڑھ رہی ہیں۔ اسی صورت حال کا یہ مجموعی اثر ہے کہ تادم تحریر وادی کے کئی ایک اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں عملاًٹھپ پڑی ہیں جب کہ ان میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات بشمول عام نوجوان روزانہ سڑکوں پر امڈ آکر زوردار مظاہرے کرکے حکومت کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں ، وہ اپنے گرفتار شدہ ساتھیوں کی رہائیوں کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں اورپتھراؤ اور نعرہ بازیوں سے اپنا بوجھل من ہلکا کر رہے ہیں ۔ طرفہ تماشہ یہ ہے کہ بجائے ا س کے کہ اربابِ حل وعقد ہر پہلو سے معاملے کی سنگینی کا جائزہ لے کر ایک ایسی قابل عمل حکمت عملی وضع کریں جوناراض طلبہ اور برہم نوجوانوں کے غصے کو ٹھنڈا کر دے، حکومت کا تمام انحصار ڈنڈے، چھرے ، گولی ،مار پیٹ اور گرفتاریوں پر ہے ۔ یہ سب بالفعل جلتی پر تیل چھڑکنے کے برابر ثابت ہورہا ہے ۔ حالات کی اس گھناؤنی تصویر کو سامنے رکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے حکو مت اپنے ہی لوگوں کے خلاف بر سر جنگ ہو اور یہ مرہم کاری کے فلسفہ ٔ سیاست کو پس پشت ڈال کر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے میں یقین رکھتی ہو ۔ حالانکہ اسے گزشتہ سال چار ماہی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران اپنی فاش غلطیوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے تھا اور اس میں اصلاح ِاحوال کا جذبہ ا س قدراُبھر آنا چاہیے تھا کہ لوگ اسے اپنا والی وارث سمجھتے ۔ برعکس اس کے زمینی حالات یہ چغلی کھارہے ہیں کہ ریاستی حکومت اپنی پرانی خو اور وضع پر قائم ودائم ہے ۔ وادی ٔ کشمیر میںنامساعد حالات کا جو سلسلہ ۸ ؍ جولائی کو برہان مظفر وانی کے جان بحق ہونے کے مابعد عوامی ایجی ٹیشن سے شروع ہو ا، ایسا لگتا ہے رواں طلبہ ایجی ٹیشن بھی اسی کی صدائے بازگشت یا توسیع ہے ۔اُس وقت جس اندھادھند انداز میں بغیر کسی ادنیٰ تامل کے فورسز کو کھلی چھوٹ ملی ،اس سے عوام میں حزب اقتدار کے تئیں ناراضگی، بد اعتمادی اور عدم مقبولیت کی فضا پروان چڑھی مگر حکومت ہے کہ اپریل ۹؍ سے تادم تحریر حالات کو صبر وثبات کے ساتھ سنبھالا دینے کی بجائے یہ کچھ اس شانِ بے نیازی سے انہیں ڈیل کر رہی ہے کہ ہر گزتے لمحے کے ساتھ یہاں بدامنی ا ور سیاسی ہلچل کا تیکھا پن دوچند ہوتاجارہا ہے۔ اس بنا پر اگر یہ کہاجائے تو کوئی مبالغہ آرائی نہ ہوگی کہ آج بھی حکومت کا اُسلوب کار و یسے کا و یسا ہی ہے جیسے ۸؍ جولائی ۲۰۱۶ء کی شام کو اس نے اختیار کیا تھا۔ بنابریںلوگوں میں نہ صرف مایوسی پیدا ہو رہی ہے بلکہ حکومت پر عوامی حلقوں میں تنقید ی و مخالفت بھی بڑھ رہی ہے۔ وادی ٔ کشمیر میںعوامی موڈ کتنا کڑا رُخ اختیار کر چکا ہے اس کی ایک خفیف سی جھلک ۹ ؍ اپریل کے ضمنی انتخابات کے دوران اول عوام کی الیکشن عدم شرکت سے ملی، دوم آٹھ جنازوں اور متعدد مقامات پر پتھراؤ اور رواں احتجاجی مظاہروں سے اظہر من الشمس ہوتا ہے کہ وادی ناگفتہ بہ حالات کے نرغے میں ہے۔ بایں ہمہ وادی کے طول وعرض میں طلبہ وطالبات کاا حتجاج شروع ہو نا طرفین میں کسی کے لئے بھی کوئی نیک شگون نہیں ۔ بہر کیف فی الوقت امن کے وسیع تر مفا د میں ریاستی حکومت اور مرکزی سرکار پر کچھ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ جہاں تک ریاستی حکومت کا تعلق ہے اسے یہ نہ بھولنا چاہیے کہ یہ کشمیر کے ہرے زخموں پر پھاہا رکھنے کی وعدہ بندہے ۔ اس لئے امن و قانون کے تعلق سے اپنی اسٹرٹیجی میں اسے بدلاؤ لانا ہوگا تاکہ لوگ یہ محسوس کر یں کہ حکومت کشمیر کو مزید زخم زخم کر دینے کے لئے معرض وجود میں آئی ہے نہ اس پر   -twisting  arm کا بھوت سوار ہونے کی وجہ سے اسے عوام کے تئیں معاندت اورجارحیت کے سوا کوئی اور چیز نہیں سوجھتی ۔ حکمران پی ڈی پی کو چاہیے کہ سیاسی سوجھ بوجھ، دور اندیشی اور نرم روی سے کام لے کر معاملات کو ایک مثبت طرح دے۔ جہاں تک مرکز کا تعلق ہے کشمیر میں امن وسلامتی یقینی بنانے کی شاہ کلید صرف اس کے پاس ہے ۔ بدقسمتی سے اس نے اسلام آباد سمیت کشمیرکے مزاحمتی خیمے سے مذاکراتی عمل سے اجتناب کا راستہ اختیار کیا ہو ا ہے ۔اس سے حالات میں بہتری کے امکانات روز بروز معدوم ہور ہے ہیں ۔ یہ بھی ایک عجیب تضاد ہے کہ ایک جانب وزیراعظم مودی سابق پی ایم واجپائی کی کشمیر پالیسی اپنانے کا اعلان کر تے جاتے ہیں اور ودسری طرف انہیں مزاحمتی قیادت اور اسلام آبادونوں سے گفت وشنید سے احتراز ہے ۔ حالانکہ واجپائی نے اپنے دور ِ حکومت میں نہ صرف خود لاہور جاکر انڈوپاک تعلقات میں سدھار لانے کے لئے ایک لمبی چھلانگ ماردی بلکہ پہلی بار حریت کے میرواعظ دھڑے اور لبریشن فرنٹ سے دلی میں بات چیت کا اقدام بھی کیا ۔ا نہوں نے ایک موقع پر کشمیر کے بارے میں لکیر کا فقیر بننے سے پر ہیز برتنے اور انسانیت کے دائرے میں کشمیر حل کر نے کی وکالت کی۔ یہ الگ بات ہے کہ لاہور بس کا جواب انہیں کر گل کی صورت میں ملا ۔ بہر کیف آج کی تاریخ میں اگر نئی دلی باجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طرح بیک وقت کشمیر اور اسلام آباد سے کثیر الجہت ڈائیلاگ کی پالیسی اپناتی ہے تو کوئی وجہ نہیں اس کاوادی میں زمینی حالات پر ایک اچھا اثر نہ پڑے ۔اسی حقیقت کے اعتراف میں حال ہی میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اشارہ دیا کہ مودی کے پاس کشمیر حل کی سیاسی صلاحیت اور قوت موجودہے ۔ شرو ع شروع میں وزیراعظم کے بارے میں بھی یہ تاثر ملا تھا کہ وہ اپنی سخت گیرانہ شبیہ کے علی الرغم ایک حقیقت پسند سیاسی مدبر کی حیثیت سے آرپارکی سیاست کریں گے ۔ چنانچہ وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالتے ہوئے انہوں نے ایک نئی شروعات کا عندیہ اُس وقت دیا تھا جب اپنی حلف وفاداری کی تقریب میں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو دلی آنے کی دعوت دی ۔اس سے برصغیر کی امن پسند قوتوں کا پیغام ملا تھاکہ بھارت پاک دوستی میں جو سرد مہری آگئی ہے ،وہ کافور ہونے کو ہے  اوردونوں ملک سیاسی قربتوں اور سفارتی نزدیکیوں کے بندھن میں بندھنے والے ہیں مگر بہت جلد یہ توقع خاک میں مل گئی جب اور چیزوں کے علاوہ پٹھانکوٹ کا واقعہ رونما ہوا ۔ حا لانکہ قبل ازیں مودی نے کابل سے وطن لوٹتے ہوئے راولپنڈی میں نواز شریف کے گھر میں شادی کی ایک تقریب میں بذات خود شرکت کی جس سے دوبارہ یہ مثبت تاثر عوام الناس کو ملا کہ مودی کی جانب سے ہند پاک تعلقات کو ٹریک پر لانے کے لئے ایک بڑی جست لگائی جارہی ہے مگر اوڑی واقعہ ، سرحدوں پر ماراماری اور سرجیکل اسٹرئیک کی دھوم مچ جانے سے یہ خیال بھی محض محال وجنوں ثابت ہوا ۔ بہرصورت کشمیر کے ساتھ ساتھ برصغیر کے امن واستحکام اور تعمیرو ترقی کاراز اس امر میں مضمر ہے کہ دلی اورا سلام آباد دوبارہ کشمیر حل کے لئے ڈائیلاگ پرو سس کی خلوص نیت سے شرعات کریں کیونکہ ا س کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?