دبئی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل را ڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ ہند پاک میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے ، دونوں ٹیموں کیلئے بہترہے کہ آپس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ذرائع کے مطابق ہند پاک ٹیموں نے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جم کر پریکٹس کی جہاں آل را ڈر شعیب ملک نے سابق ہندستانی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ، ہاتھ ملایا اور دوستوں کی طرح گفتگوبھی کی ۔اس موقع پرشعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتی ہے ، ساتھ ہی دونوں بڑی ٹیموں کا میچ دنیا بھرکے شائقین کیلئے بہترین تفریح فراہم کرتا ہے ۔