برمنگھم// پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین شہر یارخان نے کہا کہ ہند پاک میچ کوئی عام میچ نہیں بلکہ یہ اعصاب کی ایک جنگ ہے تاہم پاکستانی ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،پاکستان کو اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہر یارخان ہند پاک میچ سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے انگلینڈ پہنچ گئے ۔