ظفر اقبال
اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں حالیہ ہند وپاک گولہ باری سے سات سرکاری سکولی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک آفیسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بائز مڈل سکول بٹگراں، بائز مڈل سکول سہورہ، پرائمری سکول بٹناریاں، بائز پرائمری سکول بانڈی گھرکوٹ، بائز پرائمری سکول بنکھوڈ، بائز پرائمری سکول بٹنگ کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول گوالتہ کو حالیہ ہند وپاک گولہ باری کی وجہ سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔