نئی دہلی//ریلوے اور کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فرو غ سے متعلق بورڈ کو تحلیل کرنے کے بعد سے ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ بن گیا ہے ۔ مسٹر گوئل نے یہاں کل سے شروع ہوئے تین روزہ ہنداقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بیشتر راست غیر ملکی سرمایہ کاری براہ راست آتی ہے ۔ ملک میں معیشت کے ٹھوس بنیاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی مضبوط ترقی کے بعد ہی یہ ممکن ہے ۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت ترقی کے معنی بدلنے کی سمت میں کام کررہی ہے جس میں ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوگا۔ مسٹر گوئل نے لال فیتہ شاہی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سوچ میں تبدیلی ضروری ہے ۔ اس کے لئے مناسب ماحول بناکر عوام کو بااختیار بنانا ہے ۔ ٹیلی مواصلات سیکٹر کی نجی کمپنی بھارتی انٹرپرائز کے سنیل بھارتی نے پیر س معاہدہ کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے معاملے پر ہندوستان دنیا کی قیادت کررہا ہے ۔ماسٹرکارڈ(امریکہ) کے سی ای او اجے ایس بانگا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اپنی معیشت کو مزید کھولنا چاہئے اور پیداواریت میں سدھار کرنا چاہئے ۔یو این آئی