نئی دہلی// بھارت کے وزیر اعظم نریندر نودی نے افغانستان کے مزار شریف میں فوجی ٹھکانے پر طالبانی حملے کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے غم پیغام میں کہا ''مزار شریف پر فوجی ٹھکانے پر کل کئے گئے طالبانی حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ادھر پاکستان نے افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف کے ایک فوجی اڈے پر جمعہ کو عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت افغان فوجیوں کی ہے۔دفتر خارجہ سے ہفتہ کو جاری ہونے والے بیان میں پاکستان نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے اسی موقف کو دہرایا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔