مہاراج گنج( اترپردیش )// مہاراج گنج ضلع کی ہند نیپال سرحد پر سشتر سیما بل (ایس ایس بی) نے سنولی بارڈر پر ایک کشمیری کوہندوساتی علاقے میں داخل ہوتے وقت گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی واپس نیپال بھاگ گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایس ایس بی گشتی ٹیم کی طرف سے گرفتار کیا گیا مشتبہ شہری حزب المجاہدین کا رکن بتایا جا رہا ہے ۔ خفیہ محکمہ کے حکام نے سختی سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی ٹیم اسے دہلی لے گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ بانہال علاقہ سے ہیں۔ اس نے اپنا نام نصیر احمد بتایا جو چند سال پہلے پاکستان چلا گیا تھا اور حزب المجاہدین کا رکن ہے ۔